Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سے برطانوی وزیر اعظم کو مبارکباد

’سعودی قیادت نے برطانوی وزیر اعظم کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ  محمد بن سلمان نے برطانیہ کے نئے وزیر اعظم رشی سونک کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے برطانوی وزیر اعظم کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
شاہ سلمان نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہم آپ کے لیے کامیابی اور ملک اور قوم کے لیے ترقی اور کامرانی کی امید رکھتے ہیں‘۔
اسی طرح ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم رشی سونک کو مکتوب میں کہا ہے کہ ’آپ کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔ امید ہے کہ آپ کی قیادت میں ملک ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گا‘۔

شیئر: