Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھر کے دروازے پر سونے کی زنجیر لوٹ لی

لندن.... یہاں ویسٹ منسٹر کے علاقے میں انتہائی جارحیت پسند قسم کے لٹیروں نے ایک خاتون کو انکے گھر کے دروازے پر روک کر انکے گلے میں پڑی سونے کی چین لوٹ لی تھی۔ یہ سارا واقعہ خاتون کا 10سالہ بچہ ڈیڈیئر لیونفیشے دور سے دیکھ رہا تھا جبکہ خفیہ کیمروں نے بھی لٹیرو ںکی حرکت ریکارڈ کرلی تھی جس سے پتہ چلا کہ دونوں لٹیرے یوجین ولیمز اورڈیولین ولیمز آپس میں بھائی تھے۔ معاملہ جب عدالت میں پہنچا تو وڈیو فوٹیج کے علاوہ بچے کی گواہی بھی بطور شہادت سامنے آئی جسے عدالت نے تسلیم کیا اور مجرموں کو 14سال8ماہ کی سزائے قید کا حکم سنادیا گیا۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لٹیروں نے خاتون کو بڑے جارحانہ انداز میں گلے سے پکڑا ۔ ایسا لگ رہا تھا کہ وہ گلا دبانے کی کوشش کررہے ہیں مگر بعد میں انکی نظر گلے میں پڑی سونے کی چین پر پڑی جس پر انہوں نے چین کھینچ لی۔ مقامی پولیس نے اس کارنامے پر خاتون کے بچے ڈیڈیئر کو اپنا ہیرو آف دی ایئر قرار دیا۔

شیئر: