Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیت کا جشن، سعودی عرب میں بدھ کو عام تعطیل کا اعلان

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر بدھ  23 نومبر کو مملکت بھر میں عام تعطیل ہوگی۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہدایت جاری کی ہے کہ ’ بدھ کو تمام سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں کے ملازمین کی چھٹی ہوگی‘۔ 
شاہی فرمان میں کہا گیا کہ’ تمام سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ بھی بدھ کو چھٹی پر ہوں گے۔‘
 شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی تجویز پرعام تعطیل کی  منظوری دی ہے۔ 
ملک میں اس تعطیل کا اعلان منگل کو فیفا ورلڈ کپ کے میچ میں سعودی عرب کی ارجنٹائن کے خلاف تاریخی کامیابی پر کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی اس جیت پر نہ صرف ملک بھر میں بلکہ مشرق وسطیٰ اور دیگر اسلامی ممالک میں بھی فٹ بال شائقین جشن منا رہے ہیں۔

شیئر: