Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم وطنی کی تعطیل پر مسجد الحرام میں زائرین کےلیے انتظامات مکمل

مسجد الحرام کی راہداریوں میں کسی کو بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی(فوٹو ٹوئٹر حرمین شریفین)
سعودی عرب میں حرمین شریفین  انتظامیہ نے کہا ہے کہ’ یوم وطنی کی تعطیل کے دوران مسجد الحرام میں عمرہ، نماز اور زیارت کے لیے آنے والوں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ انتظامیہ نے زائرین کے خیر مقدم  کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں‘۔
اخبار 24 کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ’ نماز کے لیے آنے والوں کو گروپوں کی شکل میں نماز کے لیے مختص مقامات (مصلی جات) بھیجا جائے گا‘۔
’مسجد الحرام کی راہداریوں میں کسی کو بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اژدحام پر کنٹرول کے لیے اقدامات اور راہداریوں میں آمد و رفت بلا رکاوٹ جاری رہنے کا اہتمام کیا جائے گا‘۔ 

 جہاں بھی اژدحام ہوگاJ نمازیوں کو دوسری جگہ منتقل کردیا جائے گا(فوٹو ٹوئٹر حرمین شریفین)

نمازیوں کی قافلہ بندی کے ادارے کے انچارج خلف العتیبی نے بتایا کہ ’ادارے کی خواہش اور کوشش ہے کہ مصلوں میں سے کسی بھی جگہ زیادہ لوگ جمع نہ ہوں۔ جہاں بھی اژدحام ہوگا۔ نمازیوں کو دوسری جگہ منتقل کردیا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’مسجد الحرام میں آل سعود کی تیسری توسیع والی عمارت میں مصلے اچھی خاصی تعداد میں ہیں۔ اسی طرح صحنوں میں بھی نماز کے لیے مصلے مختص ہیں۔ نمازیوں کو ان دونوں مقامات پر بھیجنے کی کوشش ہوگی۔‘

شیئر: