Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کیسز میں کمی ، 2 ہلاکتوں کی تصدیق

کورونا کے نازک کیسز کی تعداد میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ ایک روز میں کورونا کے صرف 40 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مملکت کے مختلف ریجنزمیں سامنے آنے والے نئے کورونا کیسز کے بعد اب تک مجموعی طورپریہ تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 372 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 98 افراد صحتیاب ہوئے جس کے ساتھ ہی اس مرض سے شفایاب ہونے کے بعد یہ تعداد 8 لاکھ 12 ہزار 779 تک پہنچ گئی۔
کورونا سے ایک روز میں دوہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ۔ اس مرض سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 456 ہو گئی۔
وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ کورونا میں مبتلا انتہائی نازک کیسز کی تعداد میں بھی کمی نمایاں رہی۔ ایک مریض کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کیا گیا۔

شیئر: