Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 178 نئے کیسز ، 375 افراد شفایاب

کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 178 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ مملکت کے مختلف ریجنزمیں اب تک کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 48 ہزار 489 ہوگئی۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے کورونا کیس کے حوالے سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ایک ہی دن میں کورونا کے 375 مریض شفایا ب ہوئے۔
مملکت میں اب تک 7 لاکھ 30 ہزار 36 افراد کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا سے ایک ہلاکت کی صدیق ہوئی ہے جس کے بعد مملکت کے تمام ریجنز میں اب تک کورونا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار 15 تک پہنچ گئی۔
واضح رہے سعودی عرب میں کورونا وائرس سے بچاو کےلیے اختیار کیے گئے احتیاطی اقدامات کے پیش نظراس وبا پرجلد ہی قابو پالیا گیا جس کے بعد گزشتہ ہفتے سے مملکت میں احتیاطی تدابیرمیں نرمی کرتے ہوئے سماجی فاصلے اور کھلے مقامات پرماسک کی پابندی ختم کردی گئی۔
سماجی فاصلے کی پابندی ختم کرنے کے بعد حرمین شریفین میں نماز باجماعت کےلیے بھی مکمل گنجائش کے ساتھ لوگوں کو آنے کی اجازت دی گئی جبکہ عمرہ زائرین کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے

شیئر: