Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 216.66 ریال رہی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعے کو سونے کی نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت  189.57 ریال تک پہنچ گئی۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 216.66 ریال رہی جبکہ 22 قیراط ایک گرام سونا  198.60 ریال  میں فروخت کیا گیا۔
اسی طرح  18 قیراط ایک گرام سونا 162.49 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔ 
21 قیراط والی 8 گرام سونے کی گنی کی قیمت  1819.91 ریال اور 22 قیراط والی گنی  کی قیمت 1906.58 ریال اور چوبیس قیراط والی گنی 2079.90 ریال میں دستیاب رہی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: