Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں 10 روز بعد سونے کی قیمت میں اضافہ

18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 155.28 ریال رہی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں اتوار کو سونے کے نرخ سنیچر کے مقابلے میں بڑھ گئے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مملکت میں اتوار کو ایک گرام سونے کی قیمت سنیچر کے مقابلے میں ایک ریال بڑھ گئی۔
گزشتہ دس روز سے سونے کے نرخوں میں کمی کے بعد اتوار کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 10 روز کے دوران سونے کے نرخوں میں فی گرام دس ریال سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی تھی۔
24 قیراط ایک گرام سونا اتوار کو  207.04 ریال میں دستیاب رہا جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت  181.61 ریال رہی۔ 18 قیراط ایک گرام سونا 155.28 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: