Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکش میں فرانسیسی سیاحوں پر حملہ، ایک ہلاک

مراکش آنے والوں سیاحوں میں زیادہ تعداد فرانسیسیوں کی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
مراکش میں ایک فرانسیسی خاتون سیاح ہلاک جبکہ اُن کے شوہر کو زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق حکام نے بتایا کہ دونوں پر دارالحکومت رباط کے قریب ایک ایسے شخص نے پتھروں سے حملہ کیا جس کی ذہنی حالت ’غیرمستحکم‘ ہے۔
حکام نے بتایا کہ جوڑے پر ایک مراکش کے دارالحکومت کچھ دور ساحلی قصبے مولے بوسلہم میں حملہ کیا۔
مولے یوسف ہسپتال کی ڈاکٹر لیلیٰ ڈیرفوفی نے اے ایف پی کو بتایا کہ زخمی خاتون عمر رسیدہ تھیں اور بدقسمتی سے ہسپتال پہنچائے جانے سے قبل راستے میں ہی وفات پا چکی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ’خاتون کی جان نہ بچا سکنے پر ہمیں بہت افسوس ہے۔ تاہم اُن کے شوہر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔‘
مراکش آنے والے سیاحوں میں سب سے زیادہ تعداد فرانسیسیوں کی ہے۔
حکام کے مطابق دونوں سیاحوں پر بغیر کسی واضح وجہ کے پتھروں سے حملہ کیا گیا جس سے اُن کو زخم آئے۔ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مراکش ماضی میں سابق استعماری طاقت فرانس کی کالونی رہ چکا ہے۔
رواں سال جنوری میں ایک 79 سالہ فرانسیسی سیاح کو جنوبی مراکش کے شہر تزنٹ کے ایک بازار میں چاقو سے حملہ کر کے ہلاک کیا گیا تھا۔
قتل کے اس مقدمے میں عدالت نے مجرم کو ’دماغی عارضے‘ کے باعث معذور قرار دیتے ہوئے نفسیاتی ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

شیئر: