سعودی عرب کے سات مقامات پر سمر سیزن 2024 فیسٹول کا آغاز
سیاحتی علاقوں میں فیسٹول چار ماہ تک جاری رہے گا ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزیر سیاحت اور ٹورازم اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین احمد الخطیب نے سعودی سمر سیزن 2024 فیسٹول کا آغاز کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سمر فیسٹول مملکت کے سات سیاحتی علاقوں میں چار ماہ تک جاری رہے گا۔ فیسٹول کا سلوگن ’آپ دیکھ رہے ہیں‘ ہے۔
فیسٹول کے آغاز پر ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل زوراب پولو لیکاشفیلی کے علاوہ سیاحتی شعبے سے تعلق رکھنے والے 250 سے زائد شخصیات نے شرکت کی۔
فیسٹول میں 550 تفریحی و سیاحتی پروگرامز کے علاوہ 150 سے زائد شوز بھی پیش کیے جائیں گے جن میں بچوں کی دلچسپی کے پروگرام شامل ہیں۔
جن شہروں میں سیاحتی پروگرامز منعقد کیے جائیں گے ان میں جدہ، ریاض، العلا، طائف، الباحہ، عیسر اورریڈ سی شامل ہیں۔
سمرپروگرامز میں ’جدہ سیزن ‘ اور عسیر سیزن میں مختلف تفریحی پروگرام کے علاوہ سپورٹس اور باکسنگ کے مقابلے بھی ہوں گے۔ یہ مقابلے جدہ اور ریاض میں پیش کیے جائیں گے۔