Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے: او آئی سی

تشدد اور جبری نقل مکانی کے حوالے سے رپوٹوں پر تشویش کا اظہار کیا(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے میانمار کی راکھین ریاست میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد اور جبری نقل مکانی کے حوالے سے رپوٹوں پر  تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق  بیان میں تنازعہ میں شریک تمام فریقوں خاص کر میانمار کی فوج پرزوردیا گیا کہ وہ عالمی قوانین کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
تاکہ انسانی امداد کی فوری رسائی ممکن ہو اور اس حوالے سے قوانین کی تعمیل کی جائے۔ بین الاقوامی عدالت انصاف کی جانب سے روہنگیا کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے احکامات پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
او آئی سی نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ’ وہ روہنگیا لوگوں کے خلاف مظالم  کو ختم کرنے کے لیے فوری اور ٹھوس بنیادوں پراقدامات کرے تاکہ وہاں کے لوگوں کی سلامتی اورتحفظ کویقینی بنایا جاسکے‘۔

شیئر: