Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے (فائل فوٹو: پکسابے)
پاکستان میں سونے کی قیمت بڑے اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 4900 روپے کا اضافہ ہوا۔
حالیہ اضافے کے بعد سونے کے فی تولہ نرخ 195500 روپے رہے۔
سونے کی فی دس گرام قیمت 4201 روپے اضافے کے ساتھ 167610 روپے ریکارڈ کی گئی۔
بائیس قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت 153642 روپے رہی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کے نرخ 11 ڈالر اضافے کے بعد 1936 ڈالر رہے۔
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافہ کے ساتھ 2150 روپے اور فی دس گرام قیمت 42.87 روپے اضافے کے ساتھ 1843.28 روپے رہی۔

شیئر: