Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کسی اور سیارے پر‘، آسٹریلین اوپن چیمپیئن سبالنکا

فوٹو شوٹ کراتے ہوئے بیلاروس کی ٹینس سٹار نے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلین اوپن ٹینس کی نئی چیمپیئن آرینا سبالنکا نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد اُن کو اگلی صبح ایسا لگا جیسے وہ کسی دوسرے سیارے پر ہیں۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سبالنکا نے آسٹریلین اوپن جیتنے کے بعد میلبرن رائل بوٹانک گارڈن میں فوٹو شوٹ بھی کرایا۔
اس دوران اے ایف پی کے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے ابھی تک ایسا لگ رہا ہے جیسے کسی دوسرے سیارے پر ہوں اور سمجھنے کی کوشش کر رہی ہوں کہ کیا ہوا ہے۔‘
فوٹو شوٹ کراتے ہوئے بیلاروس کی ٹینس سٹار نے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا۔
آرینا سبالنکا آسٹریلین اوپن جیتنے کے بعد پیر کو عالمی نمبر دو کی رینکنگ حاصل کر لیں گی۔
آن کو فائنل میں ومبلڈن کی چیمپیئن الینا ریبانیکا کی جانب سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پرا۔ ایک طویل اور سخت مقابلے کے بعد بھی سبالنکا نے جیت پر چھلانگ لگائی۔
اے ایف پی نے اُن سے پوچھا کہ اتنی تھکاوٹ کے بعد وہ کس طرح یہ سب کر رہی تھیں تو سبالنکا نے جواب دینے سے قبل قہقہہ لگایا اور کہا کہ ’اس کا تو مجھے خود بھی نہیں معلوم۔‘
انہوں نے کہا کہ ’مجھے تصاویر کے لیے پوز دینا پسند ہے، خاص طور پر جب  آپ چیمپیئن بھی ہوں۔‘

شیئر: