Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں پاکستانی لڑکی نے ٹیبل ٹینس میں گولڈ میڈل جیت لیا

سعودی گیمز 2022 میں پاکستانی کھلاڑی سروج ساجد حسین نے ٹیبل ٹینس کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ اعلان ریاض میں پاکستانی سفارت خانے نے کیا ہے۔
سروج ساجد سعودی عرب میں مقیم ہیں جہاں انہوں نے ویژن 2030 کے تحت ہونے والے کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لیا۔
اس ایونٹ کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع مہیا کرنا ہے تاکہ ایتھلیٹس کی نئی نسل پیدا کی جا سکے۔
پاکستانی سفارت خانے نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’مبارک باد، ہم الخبر کے پاکستان انٹرنیشنل سکول میں زیر تعلیم سروج ساجد حسین پر فخر کرتے ہیں۔ سروج نے سعودی گیمز 2022 میں ٹیبل ٹینس میں گولڈ میڈل جیتا۔‘
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کھلاڑیوں نے کھیلوں کے 45 مختلف مقابلوں میں حصہ لیا۔
سعودی عرب میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مقیم ہے جن میں مزدوروں سے لے کر ڈاکٹر تک شامل ہیں۔ یہ اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کے لیے ترسیلات زر کا بڑا ذریعہ ہیں اور مملکت کی ترقی کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔

شیئر: