Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گزشتہ 6 دن سے سیلاب میں بہہ جانے والی لڑکی کی تلاش جاری

’رضاکاروں کا بڑا گروپ اب تک دسیوں کلو میٹر کا رقبہ تلاش کر چکا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مشحلہ دیہی علاقے میں 6 دن پہلےسیلابی ریلے میں بہہ جانے والی لڑکی کی تلاش جاری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ پیر کو صبیا کمشنری کے مشلحہ دیہی علاقے میں شہری کی گاڑی سیلابی ریلے میں پھنس گئی تھی۔
وہ اپنے چار بچوں کے ساتھ تھے جبکہ انہیں بچالیا گیا مگر باقی بچے بہہ گئے جن میں سے تین کی لاشیں تلاش کر لی گئی ہیں۔
محکمہ شہری دفاع کی امدادی ٹیموں کی علاوہ رضاکاروں کا بڑا گروپ اب تک دسیوں کلو میٹر کا رقبہ تلاش کر چکا ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 6 دن تک پورے علاقے کو چھان مارا ہے جبکہ سیلاب کی گزرگاہوں سمیت صحرائی علاقے کی جھاڑیوں میں بھی تلاش کیا ہے‘۔
’ابھی تک ڈوب جانے والی لڑکی کی لاش نہیں ملی تاہم رضاکاروں کے گروپ نے تلاش جاری رکھی ہوئی ہے‘۔

شیئر: