Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں فارمولا ون کا حتمی مقابلہ آج ہوگا

جدہ میں تیسری مرتبہ ہونے والا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ جدہ فارمولا ون کا اہم سٹیشن ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ میں آج فامولا ون کا حتمی مقابلہ ہوگا جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے عالمی رائیڈر حصہ لیں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ میں تیسری مرتبہ فارمولا ون کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ جدہ فارمولا ون کا اہم سٹیشن ہے۔
اس موقع پر سعودی لیگ کے سربراہ شہزادہ خالد بن سلطان العبد اللہ الفیصل نے کہا ہے کہ ’کورنیش میں عالمی مقابلے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں‘۔
’آج دنیا بھر میں فارمولا ون کے شائقین کی نظریں جدہ کی طرف ہوں گی جہاں دنیا کے بہترین رائیڈر اپنی مہارتیں پیش کریں گے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’جدہ میں تیسری مرتبہ فارمولا ون کی میزبانی سے ہم مزید عالمی مقابلوں کے لیے تیار ہیں‘۔

شیئر: