Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ کو ریاض ریجن میں بارش کا امکان

قومی مرکز کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں گرد وغبار کا بھی امکان ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ مملکت  کے مختلف علاقوں میں کل بروز جمعہ بارش کا امکان ہے۔
اخبار24 کے مطابق قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن علاقوں میں بارش کا امکان ہے ان میں ریاض  شہر کے علاوہ الدوادمی ، عفیف ، القویعیہ ، المجمعہ ، الزلفی اورالغاط شامل ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ریجن کی کمشنریاں رماح ، ثادق ، شقرا ، المزاحمیہ ، الدرعیہ ، ضرما اورحریملا میں بھی کہیں ہلکی جبکہ بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
عسیر ریجن کے بعض علاقے اورمشرقی ریجن کے علاوہ تبوک میں بھی درمیانے درجے کی بارش جبکہ بعض مقامات پرگردو غبارچھایا رہے گا۔

شیئر: