Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون مملکت موجود اہل خانہ کے اقامے اور خروج وعودہ میں توسیع ممکن ہے؟

امیگریشن قانون میں تبدیلیوں کا مقصد لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں گزشتہ برس سے امیگریشن قوانین میں تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کا مقصد شہریوں اور غیر ملکیوں کو سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ 
امیگریشن قوانین میں تبدیلیوں سے قبل تارکین کے وہ اہل خانہ جو خروج وعودہ پرجاتے تھے انہیں خروج وعودہ کی مدت ختم ہونے سےقبل لازمی طورپرمملکت آنا ہوتا تھا جس کے بعد ہی ان کا اقامہ تجدید کیاجاتا تھا۔ 
 ایک شخص نے جوازات کے ٹوئٹر اکاونٹ پر خروج وعودہ قانون کے حوالے سے دریافت کیا ’چھٹی پرپاکستان گئے ہوئے ہیں، خروج وعودہ کی مدت میں توسیع اپنے ابشر اکاونٹ سے کی جاسکتی ہے یا کفیل کے ذریعے ہی ممکن ہے؟‘۔ 
اس حوالے سے جوازات کے قانون کے مطابق گزشتہ برس سے بیرون مملکت خروج وعودہ پرجانے والوں کےلیے یہ سہولت جاری کی گئی ہے کہ ان کےخروج وعودہ اور اقامہ کی مدت میں مملکت سے باہر رہتے ہوئے بھی توسیع کرائی جاسکتی ہے۔
ایسے اقامہ ہولڈرز جو مملکت سے باہرہیں ان کے اسپانسر کے ابشر یا مقیم اکاونٹ کے ذریعے اقامہ اورخروج و عودہ کی مدت میں توسیع کرائی جاسکتی ہے۔ 
واضح رہے سعودی عرب میں امیگریشن قانون میں گزشتہ برس سے متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کا بنیادی مقصد لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ 
امیگریشن قوانین میں تبدیلی کے بعد مملکت سے باہر گئے ہوئے اقامہ ہولڈرز کے خروج وعودہ ’ایگزٹ ری انٹری‘ کی مدت میں ابشراکاونٹ کے ذریعے توسیع کرانا ممکن ہوگیا ہے۔ 

توسیع  اسپانسر کے ابشر یا مقیم اکاونٹ کے ذریعے کی جاتی ہے (فوٹو: ایس پی اے)

قانون کے تحت غیر ملکی کارکن کے اقامے اور خروج وعودہ کی مدت میں توسیع ان کے اسپانسر کے ابشر یا مقیم اکاونٹ کے ذریعے کی جاتی ہے۔ 
خروج وعودہ یا اقامہ کی مدت میں توسیع کے لیے مطلوبہ مدت کی فیس جوکہ ایک سو ریال ماہانہ ہے ادا کرنے کے بعد کارکن کے کفیل کے ابشر یا مقیم اکاونٹ سے توسیع کرائی جاتی ہے۔ 
ایک شخص نے استفسار کیا ہے کہ ’اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن کا کارڈ بنوانا ہے، کہاں سے بنوایا جاسکتا ہے؟‘۔  
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کے ادارے ’اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن ‘ اوپی ایف کا رکن بننے اور اس ادارے میں رجسٹریشن کے لیے ریاض میں پاکستانی سفارت خانےیا جدہ میں قونصلیٹ سے رجوع کیاجائے جہاں شعبہ ویلفیئرمیں موجود اہلکار تفصیلات سے آگاہ کردیں گے۔

شیئر: