Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں عوامی مقام پر جھگڑا کرنے والے 10 یمنی شہری گرفتار

’جھگڑے میں چھریوں اور لاٹھیوں کا استعمال کیا گیا، دو افراد شدید زخمی ہوئے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے پبلک مقام پر جھگڑا کرنے والے 10 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اجتماعی جھگڑے میں چھریوں اور لاٹھیوں کا استعمال کیا گیا جس میں دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
ریاض پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان یمن کے تارکین ہیں جن کا آپس میں کسی بات پر تنازع ہو گیا تھا‘۔
پولیس کے مطابق ’مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا جائے گا‘۔

شیئر: