Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی مصنفہ سے ایوارڈ واپس، شارجہ بک اتھارٹی فرینکفرٹ بک فیئر سے دستبردار

فرینکفرٹ بک فیئرکے ڈائریکٹر نے اسرائیل کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا ہے (فائل فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں شارجہ بک اتھارٹی نے احتجاجا فرینکفرٹ بک فیئر کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
شارجہ بک اتھارٹی نے فرینکفرٹ بک فیئرکے ڈائریکٹر کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فلسطینی مصنفہ کی کتاب کو دیے جانے والے ایوارڈ کو واپس لینے کے اعلان کے بعد بک فیئر میں شرکت سے انکار کیا۔ 
امارات الیوم اخبار کے مطابق شارجہ بک فیئراتھارٹی نے اپنے ایکس اکاونٹ پرکہا  کہ فلسطینی مصنفہ ’عدنیہ شبلی‘ کو ان کی تصنیف پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ 
 بعدازاں بک فیئرکی انتظامیہ کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ اسرائیل کے ساتھ یکجہتی کے طور پر فلسطینی مصنفہ کو دیا جانے والا ایوارڈ واپس لیا گیا ہے۔ 
شارجہ بک اتھارٹی کی جانب سے بک فیئر میں شرکت کرنے سے معذرت کرنے کے ساتھ اس بات کو بھی اجاگر کیا ہے کہ لوگوں کے درمیان مکالمے اورثقافتی تبادلوں و کتابوں کی ترویج کو اجاگرکرنے کے لیے باہمی افہام وتفہیم کی اہمیت کو تسلیم کرنا ضروری ہے۔  

شیئر: