Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ کے لیے عوامی عطیات مہم، اب تک 552 ملین ریال جمع ہوگئے

’11 لاکھ سے زیادہ افراد نے اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے عطیات جمع کرائے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے متاثرین کے لیے شروع کی جانے والی عوامی عطیات مہم میں اب تک 551 ملین ریال سے زیادہ کی رقم جمع کی جا چکی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر غزہ کے لیے عوامی عطیات مہم جاری ہے۔
مہم شروع ہونے کےاب تک 11 لاکھ سے زیادہ افراد نے غزہ میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے عطیات جمع کرائے ہیں۔
غزہ کے متاثرین کے لیے شروع کی جانے والے عطیہ مہم میں سب سے پہلے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے 30 ملین ریال عطیہ کیے گئے بعدازاں ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے 20 ملین ریال کا عطیہ مرکز کے ساھم پورٹل میں جمع کیا گیا۔
ساھم پورٹل پر امدادی مہم جاری ہے۔ مملکت کی تمام مساجد میں غزہ کے لیے امدادی مہم کے حوالے سے نماز جمعہ کے خطبات میں عطیہ مہم کے بارے میں لوگوں کو مطلع کیا گیا۔
واضح رہے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و فلاح انسانیت کے تحت ’ساھم‘ پورٹل جاری کیا گیا ہے جہاں عطیات جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

شیئر: