Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں مشترکہ فضائی مشق ’ڈیزرٹ فلیگ 2025 ‘ اختتام پذیر

سعودی عرب اور دیگر ممالک کی فضائیہ کے دستے شریک تھے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
متحدہ عرب امارات کے الضفرہ ایئربیس پر مشترکہ فضائی مشقیں ’ڈیزرٹ فلیگ 2025 ‘ اختتام پذیر ہو گئیں۔
مشقوں میں سعودی عرب اور دیگر دوست و برادر ممالک کی فضائیہ کے دستے شریک تھے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مشترکہ مشقوں کے اختتام پر فضائی گروپ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل فیصل المروانی نے بتایا’ مشقوں کا مقصد بدلتے حالات کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آپریشنل پلان ترتیب دینا اور عصرِ حاضر کے مطابق اپنی فورسز کو تیار کرنا ہے تاکہ جوان کیسے بھی حالات کے لیے خود کو تیار رکھیں۔‘


مشقوں میں فضائیہ کے یونٹس نے متعدد ایئرآپریشنز کیے (فوٹو: ایس پی اے)

انہوں نے مزید کہا ’مشقوں کے شروع ہونے سے قبل جو اہداف مقرر کیے گئے تھے انہیں حاصل کیا گیا جن میں فضائیہ کے گراونڈ کنٹرول یونٹ کے علاوہ ٹیکنیکل سپورٹ اور دیگر یونٹس میں باہمی تعاون کو منظم کرنا شامل تھا۔‘
’مشترکہ مشقوں میں فضائیہ کے یونٹس نے متعدد ایئرآپریشنز کیے جن میں حملہ ، دفاع ، ریسکیو اور رات کی تاریکی میں ایئرری فیولنگ شامل تھا۔‘
لیفٹیننٹ کرنل فیصل المروانی نے بتایا کہ ’مشقوں سے قبل ہر قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی تھی جبکہ مشقوں کا منظرنامہ حقیقت سے قریب تر تھا۔‘

شیئر: