Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں جمعرات کو سونے کے نرخ کیا  رہے؟

ایک کلو سونے کی قیمت دو لاکھ 55 ہزار سے زیادہ رہی۔ (فوٹو تواصل)
سعودی مارکیٹ میں جمعرات 21 دسمبر 2023 کو سونے کے نرخوں میں کمی واقع ہوئی۔
تواصل ویب سائٹ کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعرات کو 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 245.48 ریال، 22 قیراط کی قیمت 224.86 ریال رہی۔
مملکت میں سب سے زیادہ  21 قیراط کا گولڈ استعمال ہوتا ہے اس کی فی  گرام قیمت 214.80 ریال ریکارڈ کی گئی۔
18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 184.11 ریال جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت  143.61 ریال رہی
سعوددی عرب میں ایک اونس سونے  کی قیمت 8207.01 ریال جبکہ ایک کلو سونے کی قیمت 2 لاکھ 55 ہزار 299.20 ریال رہی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: