Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے خلاف سازش کرنے کا قطری ریکارڈ لیک ہوگا

جدہ: ایوان شاہی کے مشیر سعود القحطانی نے کہا ہے کہ قطر کے سابق امیر حمد بن خلیفہ اور سابق وزیر خارجہ حمد بن جاسم کا سعودی عرب کے بارے میں ہونے والی سازشوں کا ریکارڈ لیک ہواہے ۔ لیک ہونے والے ریکارڈ سے ثابت ہوا ہے کہ دونوں افراد لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کے ساتھ سعودی عرب کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ قطر کے حوالے سے مزید لیکس سامنے آئیں گی جن سے معلوم ہوگا کہ قطر کی سعودی عرب اور خطے کے خلاف سازشیں کرنے کی عادت بہت پرانی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک جو منظر عام پر آچکا ہے وہ محض برف کے پہاڑ کا سرا ہے۔بہت جلد معلوم ہوگا کہ قطر نے کس طرح میڈیا کو خریدا اور کن کن افراد کو استعمال کرنے کے لئے کتنے پیسے دیئے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: