Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کی آمد، شاہ سلمان کے حکم پر قیدیوں کی رہائی کا آغاز

وزیر داخلہ نے شاہی احکامات پر جلد عملدرآمد کی ہدایت کی ہے ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے ’سرکاری حق‘ کے زمرے میں قید افراد کی رہائی کا عمل کا شروع کردیا۔
یاد رہے کہ رمضان المبارک کی آمد پر ایوان شاہی سے ایسے قیدیوں کو رہائی دی جاتی ہے جو سرکاری حق کی مد میں سزا کاٹ رہے ہوتے ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے قیدیوں کی رہائی اور ان کے گھروں میں واپسی کے امور کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا’ خادم حرمین شریفین کے اس ہمدردانہ اور انسان دوست فیصلے سے رہا ہونے والے افراد کے دلوں پر گہرا اثر پڑے گا۔‘

شیئر: