Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، سپیشل ٹیمیں تشکیل

اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو یونان کشتی حادثہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ (فوٹو: وزارت داخلہ)
وفاقی حکومت نے ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعرات کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرِصدارت اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بجلی و گیس چوروں کے خلاف ایف آئی اے کو خصوصی ٹاسک دیا ہے۔ کریک ڈاؤن کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی ہے کہ بجلی و گیس چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو یونان کشتی حادثہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ اس سانحہ میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہو گا۔ انسانی سمگلنگ میں ملوث تمام عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے ایف آئی اے کو ہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر داخلہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی سے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔

شیئر: