Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رشوت اسکینڈل: کرنل اور 3افراد گرفتار

نئی دہلی۔۔۔۔سی بی آئی نے رشوت اسکینڈل میں فوج کے کرنل اور پونے کی ایک پرائیویٹ کمپنی کے 3افراد کو حراست میں لیا ہے۔ سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ فوج کی پلاننگ اور انجینیئرنگ برانچ کے کرنل شیوال کمار سے تفتیش کی جارہی ہے۔ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹرسمیت 3عہدیداروں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ کرنل شیوال کمار پر الزام ہے کہ انہوں نے فوج کیلئے استعمال ہونیوالی مشین کی فراہمی کی منظوری دینے کیلئے ایک لاکھ 80ہزار رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔

شیئر: