سعودی عرب کو عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کے ایگزیکٹیو بورڈ کا تین سال کے لیے نائب صدر منتخب کرلیا گیا۔
یہ انتخاب 2025-2028 کی مدت کے لیے ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے اختتام کے بعد جنیوا بورڈ کے اجلاس کے دوران ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
-
ڈاکٹر الربیعہ سے عالمی ادارہ صحت کی ریجنل ڈائریکٹر کی ملاقاتNode ID: 877317
عرب نیوز کے مطابق سعودی وفد کی سربراہی وزارتِ صحت کے انڈر سیکریٹری برائے بین الاقوامی تعاون راکان خالد بن دھیش نے کی۔
مختلف ممالک کی نمائندگی کرنے والے 34 ارکان پر مشتمل عالمی ادارہ صحت کا ایگزیکٹو بورڈ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کی قراردادوں اور سفارشات پر عمل درآمد کرنے کا ذمہ دار ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا ایگزیکٹو بورڈ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر صحت کے ترجیحی پروگراموں اور پالیسیوں کی نگرانی کرتا ہے۔
ایگزیکٹو بورڈ کا منتخب چیئرمین کا تعلق آسٹریلیا سے ہے، محکمہ صحت کے سیکرٹری بلیئر کوملے نمائندگی کریں گے۔
ایگزیکٹیو بورڈ کے تین نائب صدور کے عہدوں پر ناروے، ٹوگو اور تھائی لینڈ منتخب ہوئے ہیں۔
سعودی وفد کے بیان میں کہا گیا’ ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹو بورڈ میں مملکت کا انتخاب سعودی قیادت پر بڑھتے ہوئے بین الاقوامی اعتماد اور عالمی سطح پر صحتِ عامہ کے فروغ مں اس کے اہم کردار کی عکاسی کرتا ہے۔‘
سعودی عرب نے صحت کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ڈبلیو ایچ او کی مدد کے عزم کا اعادہ کیا۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق سعودی عرب نے 2018 سے مسلسل ادارے کی سپورٹ کی۔ فلسطین،یوکرین، بنگلہ دیش، عراق، صومالیہ، شام اور یمن سمیت مختلف ملکوں میں گلوبل ہیلتھ انیشیٹو اور ہنگامی خدمات کے حوالے سے 385 ملین ڈالر سے زیادہ امداد دی ہے۔