شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کے سربراہ اور ایوان شاہی کے مشیر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ سے پیر کو ریاض میں عالمی ادارہ صحت کی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حنان بلخی نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں انسانی امور اور ریلیف سے متعلق مشترکہ دلچسپی کے امور، مشرقی بحیرہ روم کے خطے کے ممالک میں انسانی ہمدردی کے کاموں میں پیش رفت اور دنیا بھر کے ضرورت مند و متاثرہ لوگوں کےلیےصحت کے شعبے میں مرکز اور عالمی ادارے کے درمیان تعاون کے امکانات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر حنان بلخی نے سعودی عرب کی جانب سےمختلف ملکوں میں صحت کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے نافذ کیے جانے والے طبی پروگرام کی تعریف کی اور مرکز اور عالمی ادارے کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کا ذکر کیا۔