Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کے سربراہ کی جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات

دنیا بھر میں طبی امداد کی فراہمی کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
ایوان شاہی کے مشیر اور شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور انسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ العربیعہ نے سنیچر کو جنیوا میں  ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیدروس ادہانوم گیبریئس سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ ملاقات عالمی ادارہ صحت کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ اس موقع پر اقوام متحدہ میں مملکت کے مستقل نمائندے عبدالمحسن بن خلثیلہ بھی موجود تھے۔
ملاقات میں  فریقین نے صحت کے شعبے میں ریلیف اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں سے متعلق مشترکہ دلچپسی کے امور، دنیا بھر میں مریضوں اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے سعودی عرب کی جانب سے مختلف ملکوں میں صحت کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے نافذ کیے جانے والے طبی منصوبوں اور پرو گراموں کی تعریف کی۔

شیئر: