تاریخی علاقے البلد میں حجاج نے خریداری کی، یادگاری تصاویر بنائیں
حجاج تسبیح اور قیمتی پتھر خریدنے میں دلچسپی لے رہی ہے۔(فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب میں جدہ کے تاریخی علاقے البلد کی مارکیٹوں میں حجاج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
حجاج تاریخی علاقے میں یاد گاری تصاویر بھی بنا رہے ہیں جبکہ خریداری میں بھی مصروف ہیں۔
عکاظ کے مطابق جدہ کے مرکزی و روایتی مارکیٹوں میں خریداری کے لیے آنے والے حجاج کی بڑی تعداد تسبیح، قیمتی پتھر، جائے نماز اور کعبہ شریف کے علاوہ مسجد نبوی کے مجسم ماڈلز خریدنے میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے۔
البلد آنے والے حجاج کا کہنا تھا کہ اس مارکیٹ کے بارے میں ہم سنا کرتے تھے اس لیے یہ ارادہ تھا کہ حج کے بعد یہاں ضرور جائیں گے۔ حج کے بعد یہاں آئے ہیں جہاں تاریخی مقامات ہیں جنہیں دیکھ کر بہت اچھا لگا ہے۔
