Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی ملاقات

ملاقات میں دفاعی و عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا (فوٹو: آئی ایس پی آر)
اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میجر جنرل یوسف احمد اے۔ ال حنیطی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی و عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ میجر جنرل یوسف احمد اے۔ ال حنیطی نے پاکاستان آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور بدلتی ہوئی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات کا اختتام دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کے ساتھ ہوا۔

شیئر: