Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن کی ملکہ رانیہ نے نئی فیملی فوٹو شیئر کردی، تصویر میں کون کون ہے؟

خاندان کو ایک ساتھ باہر چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور سب نے ایک جیسا سبز اور نیلے رنگ کا لباس پہن رکھا ہے (فوٹو: ملکہ رانیہ انسٹاگرام)
اردن کی ملکہ رانیہ نے سنیچر کو ایک نئی فیملی فوٹو شیئر کی جو شاہی خاندان کو ایک ساتھ دیکھنے کا ایک نایاب موقع فراہم کرتی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق تصویر میں ملکہ رانیہ کو شاہ عبداللہ دوم کے ساتھ دکھایا گیا ہے، ان کے بچے ولی عہد شہزادہ حسین، شہزادی ایمان، شہزادی سلمی اور شہزادہ ہاشم بھی موجود ہیں۔
اس کے علاوہ ولی عہد کی اہلیہ شہزادی رجوا، شہزادی ایمان کے شوہر جمیل الیگزینڈر تھرمیوٹیس، اور شاہ و ملکہ کے نواسے نواسیاں، شہزادی ایمان بنت حسین اور امینہ بنت جمیل بھی تصویر میں شامل ہیں۔
خاندان کو ایک ساتھ باہر چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور سب نے ایک جیسا سبز اور نیلے رنگ کا لباس پہن رکھا ہے۔
ملکہ رانیہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’خاندانی اور محبت کے رشتے آنے والے سال میں مزید مضبوط ہوتے رہیں۔‘

 

شیئر: