Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر خارجہ سے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار نے بھی رابطہ کیا۔ (فوٹو :عرب نیوز)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور امریکی ہم منصب مارکو روبیو نے منگل کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے’ رابطے میں یمن میں جاری کشیدگی اور علاقائی سلامتی پر بات چیت کی گئی۔‘
اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ سے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے رابطہ کیا۔
رابطے کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

 

 

شیئر: