شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں بحرین اور اٹلی کے وزرائے خارجہ کا خیرمقدم کیا
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو ریاض میں بحرین اور اٹلی کے ہم منصبوں کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق بحرینی وزیرخارجہ عبدالطیف بن راشد الزیانی سے ملاقات میں سعودی عرب اور بحرین کے تعلقات، حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان اور اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے دونوں ملکوں کے تعلقات، تعاون بڑھانے کے مواقع کا جائزہ لیا، تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بات چیت کی۔
