Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے جی سی سی کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

مختلف شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے سکرٹری جنرل جاسم بن محمد البدیوی نے ملاقات کی۔ 
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں جی سی سی ممالک کے درمیان مشترکہ کام کی پیش رفت اور مختلف شعبوں میں  تعاون اور ہم آہنگی بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹرعبدالرحمن الرسی بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں اردن کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ڈاکٹر ایمن الصفدی سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے۔
سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر عبدالکریم الخریجی نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا خیرمقدم کیا۔

 

شیئر: