سعودی ولی عہد اور امیر قطر کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال
جمعرات 1 جنوری 2026 21:25
برادرانہ تعلقات، انہیں مضبوط اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے، قنا)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات، انہیں مضبوط اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
یاد رہے گزشتہ روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے رابطہ کیا تھا۔
رابطے میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلۂ خیال کے ساتھ مشترکہ تعاون کے امکانات کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
