Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے چینی وزیرخارجہ کی ملاقات، چینی صدر کا مکتوب موصول

دوطرفہ تعلقات کے پہلووں اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو ریاض میں چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی کا خیرمقدم کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور چین کے درمیان تعلقات کے پہلووں اور انہیں دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے تحت فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کی علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

 وزیرخارجہ نے سعودی ولی عہد کے لیے چینی صدر کا مکتوب حوالے کیا ( فوٹو: ایس پی اے)

اس موقع پر وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان اورچین میں مملکت کے سفیرعبدالرحمن الحربی بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب اور چین کے دوطرفہ تعلقات سے متعلق چینی صدر کا ایک تحریری مکتوب موصول ہوا ہے۔
 سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں چینی ہم منصب وانگ ژی نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔

 

شیئر: