سعودی عرب میں اتوار کو مشترکہ مشق گلف شیلڈ 2026 کا آغاز ہوا ہے جس میں مملکت کے ساتھ خلیج کے ممالک شریک ہیں۔
وزارت دفاع کے ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا گیا ’مشترکہ مشق کا مقصد جنگی تیاریوں کو بڑھانا، مشترکہ آپریشنز کو مضبوط بنانا، اور مشترکہ آپریشنز کے ماحول میں ہم آہنگی کا حصول ہے۔‘
ويشتمل تمرين #درع_الخليج_2026 على حزمة متكاملة من الإجراءات والاختبارات والفرضيات المصممة لقياس الجاهزية القتالية وفاعلية الاستجابة لمختلف التهديدات، بما يعزز التكامل في منظومة الردع المرن.#وزارة_الدفاع pic.twitter.com/kdqSqk8lch
— وزارة الدفاع (@modgovksa) January 4, 2026
گلف شیلڈ 2026 کو مختلف چیلنجز کے خلاف جنگی کارکردگی اور ردعمل کی موثریت کا جائزہ لینے کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
یہ موجودہ اور مستقبل کے خطرات کا مقابلہ کرنے کےلیے جی سی سی ممالک کے درمیان فضائی دفاعی تعاون کا ایک جدید ماڈل ہے۔
یہ جی سی سی میں شامل ریاستوں کی سلامتی، استحکام اور تحفظ کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ فوجی آپریشنز کے تصور کو بھی تقویت دیتا ہے۔









