سعودی بحریہ کی مصر میں مشترکہ مشق ’میڈوسا 14‘ میں شرکت
جمعرات 20 نومبر 2025 18:38
مندری اہداف کو نشانہ بنانے کی نئی تیکنیک بھی مشقوں کا حصہ ہو گی۔(فوٹو: ایس پی اے)
مصر میں شروع ہونے والی مشترکہ بحری مشق ’میڈوسا 14‘ میں سعودی عرب کی رائل نیوی کے علاوہ یونان، قبرص اور فرانسیسی بحریہ کے ساتھ بارہ مبصر ممالک شریک ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مشقوں کا مقصد بحری و فضائی دفاع اور مختلف نوعیت کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

مشقوں میں نیول فورسز کے فضائی دستے بھی شرکت کررہے ہیں جو سرچ اینڈ ریسکیو کی مشقیں بھی کریں گے۔
علاوہ ازیں سمندری اہداف کو نشانہ بنانے کی نئی تیکنیک بھی مشقوں کا حصہ ہو گی۔
مشترکہ بحری مشقوں کے ذریعے شریک ملکوں کے دستے ایک دوسرے کے تجربات سے بھی مستفیض ہوں گے جس سے ان کے صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

مشترکہ مشقیں جو کئی دن جاری رہیں گی بحیرہ روم تھیٹر آف آپریشنز، محمد نجیب ملٹری بیس اور مصر کے کئی ایئربیسز پر ہو رہی ہے۔
افتتاحی تقریب میں شریک کمانڈروں نے مشق کے مختلف مراحل کے دوران استعمال ہونے ولے ہتھیاروں اور ڈیوائسز کی نمائش کا بھی دورہ کیا۔
