Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سٹاک مارکیٹ نے غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے اپنے دروازے کھول دیے

اتھارٹی نے جولائی 2025 میں سرمایہ کاری میں آسانی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ یکم فروری 2026 سے عالمی سطح پر تمام غیرملکی سعودی سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ’اتھارٹی کے بورڈ نے ریگولیٹری تبدیلی کی منظوری دی ہے، دنیا بھر کے سرمایہ کار سعودی سٹاک مارکیٹ میں براہ راست سرمایہ کاری کر سکیں گے۔‘
منظور شدہ ترمیم کا مقصد مین مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی اجازت والے افرد کی بنیاد کو وسعت دینا اور متنوع بنانا ہے، اس سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور مارکیٹ کی لیکویڈیٹی میں اضافہ ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس 2025 کی تیسری سہ ماہی تک سٹاک مارکیٹ میں بین الاقوامی سرمایہ کاری 590 ارب ریال تک پہنچ گئی۔ توقع ہے ترمیم شدہ ضوابط کے بعد سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔
خیال رہے مالیاتی مرکزی مارکیٹ اتھارٹی نے جولائی 2025 میں سرمایہ کاری میں آسانی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس حوالے سے مختلف زمروں کے سرمایہ کار جن میں خلیجی ممالک میں رہنے والے یا ایسے غیرملکی جو ماضی میں سعودی عرب میں مقیم تھے کو اجازت دی گئی تھی کہ وہ سعودی سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کریں جو آج ہونے والے فیصلے کی ابتدائی کڑی تھی۔
قبل ازیں اتھارٹی نے اکتوبر2025 میں کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے ایسے غیرملکیوں کے بارے میں سروے کیا تھا جو مملکت میں رہائش نہیں رکھتے۔

 

شیئر: