Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کے لیے’ ہلال پاکستان‘ کا اعزاز

ملاقات میں تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کو  ہلال پاکستان سے نوازا ہے جو، پاکستان کا دوسرا بڑا سول اعزاز ہے۔
ایس پی اے کے  مطابق یہ اعزاز سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دیرینہ شراکت داری اور مضبوط تجارتی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے مفاد کےلیے مشترکہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا ایک محرک ہے۔
سفیر پاکستان نے یہ اعزاز ریاض میں سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی سے ملاقت کے دوران پیش کیا۔
اس موقع پر دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی عرب میں پاکستان کے سفارتخانے کے ایکس اکاونٹ پر بتایا’ سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کو اسلام آباد اور ریاض کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے میں ان کی شاندار خدمات پر پاکستان کے دوسرے بڑے سول اعزاز سے نوازا گیا ہے۔‘
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی دہائیوں سے خوشگوار تعلقات قائم ہیں، ان میں دفاع، تجارت، معیشت، زراعت، لائیو سٹاک اور معدنیات جیسے کئی شعبوں میں تعاون شامل ہے۔
سعودی عرب، پاکستان کو بھیجے جانے والے غیرملکی ترسیلات زر کا بڑا ذریعہ ہے، جہاں 20 لاکھ سے زیادہ پاکستانی مقیم ہیں۔ ریاض نے کئی مواقع پر معاشی بحران کے دوران پاکستان کی مدد کی ہے، نازک وقت میں موخر ادائییگیوں اور قرضے پر تیل فراہم کیا ہے۔

 

شیئر: