سپینش سپر کپ 2026 کے فائنل میں اتوار کو بارسلونا نے روایتی حریف ریئل میڈرڈ کو 2-3 سے شکست دے کر 16 ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
سعودی عرب کی میزبانی میں فائنل میچ جدہ کے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ شائقین کی بڑی تعداد نے میچ دیکھا۔
ریئل میڈرڈ نے ایٹ لیٹیکو کو ایک صفر جبکہ بارسلونا نے ایتھلیٹک کلب کو 0-5 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
ریئل میڈرڈ نے اب تک 13 ٹائٹل اپنے نام کیے ہیں جبکہ بارسلونا 15 مرتبہ سپینش سپر کپ کی فاتح رہی۔
#واس pic.twitter.com/jqbayv09f1
— واس الرياضي (@SPA_Spor) January 11, 2026
یاد رہے گزشتہ برس سپینش سپر کپ کے فائنل میں بارسلونا نے ریئل میڈرڈ کو 2-5 سے شکست دی تھی اور وہ اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
میچ سے ایک دن قبل پریس کانفرنس میں بارسلونا اور ریئل میڈرڈ نے فائنل کے لیے اپنی مکمل تیاری کا اعلان کیا تھا۔
الشوط الأول من مواجهة ريال مدريد وبرشلونة في نهائي كأس السوبر الإسباني 2026.#واس pic.twitter.com/jxTvx2Yfx4
— واس الرياضي (@SPA_Spor) January 11, 2026
کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی کے میڈیا سینٹر میں سپینش سپر کپ کے میچوں کی کوریج کے لیے مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔
جدہ میں سپینش سپر کپ کی میزبانی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے جس کا مقصد سپورٹس کے میگا ایونٹس کی میزبانی کے لیے ایک عالمی مقام کے طور پر مملکت کی پوزیشن کو مستحکم کرنا ہے۔









