Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ: کلچرل ڈسٹرکٹ میں ’حرا ونٹر فیسٹیول‘ کا آغاز

تقریبات میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی (فوٹو: ایس پی اے)
مکہ کے ’حرا کلچرل ڈسٹرکٹ‘ نے ’حرا ونٹر فیسٹیول‘ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے جن سے ثقافت اور تفریحی سرگرمیوں کی روح واضح طور پر نمایاں ہو رہی ہے۔
گزشتہ روز شروع ہونے والی ان تقریبات میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جہاں ہر عمر کے افراد کے لیے کچھ نہ کچھ سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ان سرگرمیوں میں جوانوں کے لیے مختلف چیلنجز بھی رکھے گئے ہیں جن میں توجہ اور طاقت دونوں کی آزمائش ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ بچوں کے لیے ایک محفوظ تعلیمی کھیل کُود کا زون بھی بنایا گیا ہے۔
یہ تقاریب 15جنوری تک روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی جن کا دورانیہ شام پانچ بجے سے رات دس بجے تک ہوگا۔

شرکت کرنے والے افراد کی حفاظت اور تفریحی تجربے کو یادگار بنانے کے لیے خصوصی طور پر انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
یاد رہے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ 67 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے جو مکہ مکرمہ اور طائف کے درمیان شاہ فیصل رنگ روڈ پر بنایا گیا ہے۔

 

شیئر: