’حرا کلچرل ڈسٹرکٹ‘ اسلام کے بارے میں جاننے کا ایک خوبصورت موقع
’حرا کلچرل ڈسٹرکٹ‘ اسلام کے بارے میں جاننے کا ایک خوبصورت موقع
اتوار 29 جون 2025 22:25
’قرآن میوزیم‘ ہے جہاںر قرآنِ پاک کی تاریخی نقول رکھی گئی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
ہر سال مکہ آنے والے لاکھوں افراد کے لیے ’حرا کلچرل ڈسٹرکٹ‘ وہ جگہ جہاں آپ کو ضرور جانا چاہیے کیونکہ یہاں کا تجربہ، ذہن اور دل دونوں کو اپنی طرف کھینچ لیتا ہے اور آپ کے سامنے جیتی جاگتی تاریخ لے آتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس کے مرکز میں ’قرآن میوزیم‘ ہے جہاں نایاب مسودے اور قرآنِ پاک کی تاریخی نقول رکھی گئی ہیں اور ساتھ ساتھ دیکھنے کے لیے دیگر بصری مواد بھی موجود ہے۔
یہاں آنے والے قرآنِ پاک کے مختلف نسخوں کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں اور دیکھ سکتے ہیں کہ مختلف زمانوں میں ان نسخوں کو کتنی دقتِ نظری اور باریک بینی سے محفوظ کیا گیا ہے۔
نمائش میں ایک پویلین خاص طور پر مختص ہے جہاں پر نزولِ قرآن کی کہانی سنائی جاتی ہے
میوزیم میں قرآنِ پاک کے لیے انتہائی گہرے احترام کے علاوہ، جدت کے ساتھ پیش کرنے کے مختلف طریقوں سے کام لیا جاتا ہے تاکہ دیکھنے والوں کو بہترین تجربہ حاصل ہو سکے۔
یہاں کا ایک بہت نمایاں فیچر ’ریویلیشن‘ نمائش ہے جس کی غارِ حرا سے بہتر گہری مناسبت ہے۔ وہی غارِ حرا جہاں پیغمبرِ اسلام پر پہلی وحی نازل ہوئی تھی۔
اس نمائش میں ایک پویلین خاص طور پر مختص ہے جہاں پر نزولِ قرآن کی کہانی سنائی جاتی ہے۔ اس سے اسلامی تاریخ کے ایک انتہائی مرکزی لمحے کے بارے میں گہری بصیرت و ادراک حاصل ہوتا ہے۔
’حرا کلچرل ڈسٹرکٹ‘ 67000 مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
’حرا کلچرل ڈسٹرکٹ‘ 67000 مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور یہاں دنیا بھر سے ہر طبقۂ فکر کے لوگ آتے ہیں۔
اپنی ثقافتی اور تعلیمی دلچسی کے ساتھ ساتھ، یہ مقام زندگی کی توانائیوں سے بھر پور ماحول فراہم کرتا ہے جہاں روایتی دکانوں کے ساتھ ساتھ جدید کافی شاپس بھی ہیں۔
یہاں ریستوران ہیں اور آنے والوں کے لیے طرح طرح کے شاپنگ آپشن بھی موجود ہیں خواہ آپ اکیلے آئے ہوں یا آپ کے ساتھ آپ کے اہلِ خانہ ہوں۔