Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کو عمان کے فرمانروا کا مکتوب موصول

عمان کے سفیر نے سعودی نائب وزیرخارجہ سے ملاقات میں مکتوب حوالے کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جمعرات کو عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق کا ایک تحریری مکتوب موصول ہوا ہے جو دوطرفہ تعلقات سے متعلق ہے۔
سرکاری خبر رساں ایس پی اے کے مطابق مملکت میں عمان کے سفیر نجیب بن ھلال بن سعود البوسعیدی نے ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں نائب وزیر خارجہ انجینیئر عبدالکریم الخریجی سے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
اس موقع پر ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، انہییں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: