Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد اور ترک صدر کے درمیان خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

رابطے میں سعودی عرب اور ترکیہ کے تعلقات کا جائزہ بھی لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے، اے ایف پی)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے اتوار کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے میں سعودی عرب اور ترکیہ کے تعلقات کا جائزہ، حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے جاری کوششوں سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی بات کی۔

 

شیئر: