Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں آسٹریا کی وزیرخارجہ کا خیرمقدم کیا

ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں آسٹریا کی وزیرخارجہ بیاتے مائنل رائزنگر کا خیرمقدم کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

خطے کی حالیہ صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پربھی بات کی گئی۔
اس موقع پر وزارت خارجہ کے انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی، آسٹریا میں سعودی سفیر ڈاکٹر عبداللہ بن خالد طولہ اور وزارت میں پورپی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الاحمد موجود تھے۔

 

شیئر: