سعودی وزیرخارجہ کا دورہ پولینڈ، کوآرڈنیشن کونسل کے قیام کے معاہدے پر دستخط
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو وارسا میں پولینڈ ہم منصب رادوسلاو سیکورسکی سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقتات، مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
سیاسی صورتحال، مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور، علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کے لیے کوششوں پر بات کی گئی۔
بعد ازاں دونوں وزرائے خارجہ نے سفارتی، سروس اور خصوصی پاسپورٹ ہولڈرز کےلیے ویزے کی شرائط سے استثی کے معاہدے پر دستخط کیے۔
پولینڈ میں سعودی سفیر ایناس الشھوان، وزیرخارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ولید السماعیل بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیرخارجہ اور پولینڈ کے نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ نے سعودی، پولش کوآرڈنیشن کونسل کے قیام کےلیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔

کونسل کے قیام کا مقصد دوطرفہ تعاون اور سیاسی ہم آہنگی کو مضبوط بنانا ہے۔
اس کی سربراہی دونوں ملکوں کے وزرائے کریں گے، اس میں سینیئرحکام شامل ہوں گے۔
عرب نیوز کے مطابق دونوں وزرا ملاقات میں فلسطین، یمن اور سوڈان میں استحکام برقرار رکھنے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

پولینڈ ہم منصب رادوسلاو سیکورسکی نے غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کی مذمت کی اور کہا ’پولینڈ‘ فلسطین میں استحکام کو فروغ دینے کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔‘
