شہزادہ فیصل بن فرحان سے ڈیووس میں فرانس، برطانیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو ڈیووس میں فرانس، مص، برطانیہ اور ایکواڈر کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی۔
ورلڈ اکنامک فورم 2026 کے موقع پر فرانسیسی وزیرخارجہ جین نویل بیروٹ سے ملاقات میں حالیہ علاقائی صورتحال، خطے میں سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مصری وزیرخارجہ ڈاکٹر بدر العطی سے ملاقات میں خطے کی حالیہ صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
برطانوی وزیرخارجہ یویٹ کوپر نے ملاقات میں سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، خطے کی حالیہ صورتحال اور اس حوالے سے مشترکہ کوششوں پر بات کی۔
اس موقع پر سوئٹزر لینڈ میں سعودی سفیر عبدالرحمن الداود اور وزیرخارکے مشیر محمد الیحیی بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں جمہوریہ ایکواڈور کی وزیر خارجہ گیبریلا سومر فیلڈ سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بات کی گئی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور انہیں نئی بلندیوں تک لے جانے کےلیے حکومتوں کے درمیان تعاون کے ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے۔
